اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات پیر سے شروع ہوں گے

بدھ جون 21:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کئے گئے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات سوموار 24 جون سے شروع ہوں گے۔ سینٹر نمبر 199 (فیصل آباد)، 721 (اسلام آباد) اور 722 (لاہور) پریکٹیکل امتحانات کے لئے سینٹرز مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات، سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 5 جولائی تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

پریکٹیکلز کا دورانیہ روزانہ صبح 9 بجے تا دن 12 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کو پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لئے رول نمبر سلپس ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کردی گئی ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کے لئے خصوصی سہولتوں کا انتظام کیا جائے گا۔ پریکٹیکل امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلباء و طالبات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات (کنڈکٹ)، محمد نسیم سے ان کے فون نمبر 051-9250051، 051-9057648پر رابطہ کرسکتے ہیں۔