نیب کے پاس عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف ثبوت موجود ہیں، مریم نواز
نیب میں ہمت ہے تو عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنائے، نائب صدر مسلم لیگ ن
عثمان خادم کمبوہ بدھ 12 جون 2019 19:28
(جاری ہے)
انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب میں اتنی ہمت ہے کہ عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنائے؟ نواز شریف چاہتے تو 100این آر او جھولی میں ڈال دیے جاتے، یہ جو این آر او این آر او کرتا پھرتا ہے بہت جلد خود این آر او مانگے گا۔ مریم نواز نے ظفروال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے 10ماہ میں کیا کیا؟ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے 10ماہ میں صرف شکایتیں کی ہیں کام نہیں۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ساری عمر دوسروں کی جیبوں سے کھایا ہو اسے کیا پتا ہو کہ عام آدمی کیسے جیتا ہے۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمشن کے پاس عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جس دن سے میاں نواز شریفکو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا ہے اس دن سے ملک کی تباہی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے عام عوام کے پر قیامت توٹی گئی ہے، نالائقِ اعظم ٹیکس کے خرچ پر سارے خاندان کو لے کر عمرہ کرانے لے گیا جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو سرکاری جہاز میں نہیں بٹھایا گیا کیونکہ جہاز پر عمران خان کے خاندان والوں اور ذاتی دوستوں کا قبضہ تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ وہ کسی کو این آر او دے سکے، چند دنوں میں یہ خود این آر او مانگ رہا ہوگا، یہ بہت جلد لندن بھاگنے والا ہے جہاں اس کے بچے اور سب کچھ ہے، نیازی کو صرف ’ گو‘ نہیں کرنا ، گھر تک چھوڑ کر آنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.