Live Updates

گرفتاریاں عمران خان کے خوف کی عکاس ہیں، مریم نواز

عمران خان کو پتا نہیں کس بات کا غصہ تھا،اب یہ ڈرامے نہیں چلیں گے، گفتگو

بدھ جون 21:47

گرفتاریاں عمران خان کے خوف کی عکاس ہیں، مریم نواز
ظفر وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور (ن )لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گرفتاریاں عمران خان کے خوف کی عکاس ہیں۔مریم نواز نے ظفر وال میں تھیلسمیا میں مبتلا ن لیگی کارکن ذکی الرحمن کے گھر جاکر عیادت کی اور ان سے نواز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے خصوصی دعا کرنے کا کہا۔

(جاری ہے)

( ن) لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کو پتا نہیں کس بات کا غصہ تھا،اب یہ ڈرامے نہیں چلیں گے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی زبان اور سوچ اپنی نہیں لوگ ڈرتے ہیں وہ اچانک کیا بول دیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان لوگ پوچھیں کہ پیاز،چینی کیوں مہنگی کی تو کہنا نواز شریف کو گرفتار کرایا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب، جب لوگ پوچھیں کہ پٹرول کیوں مہنگا ہوا تو کہنا ا?صف زرداری کو گرفتار کیا ہے۔
حمزہ شہبازنیب کی حراست میں سے متعلق تازہ ترین معلومات