Live Updates

وزیر اعظم کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ،محبوب عالم سندھو

بدھ جون 22:12

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ٹکٹ ہولڈر 116 چوہدری محبوب عالم سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ بدعنوان عناصرکی پناہ گاہیں جیلوں کی سلاخیں ہیں ۔ نواز شریف ‘آصف زرداری حمزہ شہباز کے بعد دیگر کرپٹ سیاستدانوں کی باری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ کرپشن کا خاتمہ کے لئے ملا ہے ۔

حکومت کسی بھی صورت کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

حکومت کو اپوزیشن کی کرپشن بچائو تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔ اپوزیشن سنگین جرائم کے مرتکب قومی ملزمان کی ترجمانی بند کردے کیونکہ کرپشن کے ناسور دفنائے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ عمران خان کا مشن ملک کو ہر قیمت پر آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے ''سٹیٹس کو''کے حامی ہیں۔ خزانہ لوٹا نہ جاتا تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے ۔انہوںنے کہا کہ کرپشن کی وجہ ملک مشکل حالات سے گزررہا ہے جس پر قابو پانے کیلئے عمران خان کی ٹیم دن رات کام کرنے میں لگی ہوئی ہے جس سے آئندہ ایک دو سال میں ثمرات نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔

حمزہ شہبازنیب کی حراست میں سے متعلق تازہ ترین معلومات