Live Updates

وینا ملک نے مریم نواز کے بعد عاصمہ شیرازی کے خلاف محاذ تیار کر لیا

نو ماہ جتنا قرضہ کیا کیا س پر بھی کمیشن بنے گا؟" آج تو لفافوں کی دنیا ہی لٹ گئی،کرپشن کے پیسوں کی تحقیقات ہونگی تو لفافوں کا نام ضرور آئے گا"۔ عاصمہ شیزاری کے حکومت پر طنزیہ ٹویٹ پر وینا ملک کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 جون 2019 20:13

وینا ملک نے مریم نواز کے بعد عاصمہ شیرازی کے خلاف محاذ تیار کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جون 2019ء) معروف اداکارہ وینا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بعد معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف محاذ تیار کر لیا۔معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے ٹویٹ کیا کہ پچھلے نو ماہ جتنا قرضہ حاصل کیا اس پر بھی کمیشن بنے گا اور آئی ایم ایف کی شرائط بتائی جائیں گی اورکیا ادویات کے اسکینڈل کی تحقیقات بھی ہوں گی؟۔

عاصمہ شیرازی کے اس ٹویٹ پر وینا ملک نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب کرپشن کے پیسوں کی تحقیقات ہوں گی ۔تو لفافوں کا نام ضرور آئے گا۔اور جن کا نام آنے والا ہے انہوں نے پہلے سے چیخم چلی شروع کردی ہے کہ میں نہیں کھیلوں گی۔میں نہیں کھیلوں گی۔
۔جب کہ دوسری جانب اداکارہ وینا ملک اور مسلم ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی ٹویٹر پر لفظی جنگ عروج پر ہے جس میں وینا ملک کا پلڑہ بھاری دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس لفظی جنگ میں وینا کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب وینا ملک کے تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی۔جس کے جواب میں وینا ملک نے مریم نواز کو "نانی اماں " کا خطاب دیتے ہوئے تنقیدی ٹویٹس کی بھرمار کر دی۔ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ "نانی کو عزت دو" بیانیہ ن لیگ
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نانی کا جینا وینا نے حرام کردیا
ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے پول ہی کروا دیا جس میں لوگوں سے سوال کیاکہ کیا میں نانی اماں کا نام ٹھیک دیا؟۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 91 فیصد ووٹ ایسے آئے جنہوں نے 'ہاں' میں جواب دیا۔
ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے ایک تصویر شئیر کی جس میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ اگر وینا ملک اور مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں تو آپ کس کو ووٹ دیں جس میں وینا ملک کی حمایت میں زیادہ ووٹ آئے۔
وینا ملک اور ن لیگ کے درمیان تو لفظی جنگ جاری ہے تاہم وینا ملک کے حمایتی بھی کسی سے کم نہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے گھر میں گھس کر مارا ہے۔

جب کہ ن لیگ کی طرف سے وینا ملک پر تنقید کی گئی تو انہوں نے اس بات کی زرا پرواہ نہ کی۔
وینا ملک نے اپنے حمایت میں ٹویٹس کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ بھی وینا ملک نے مریم نواز کو 'نانی اماں" قرار دیتے ہوئے اور کئی تنقیدی ٹویٹس کیے ہیں جب کہ انہوں نے شریف خاندان کے دیگر اہل خانہ پر بھی تنیقد کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات