Live Updates

عمران خان بنی گالہ میں بجلی کا بل خود ادا کرتے ہیں، عمر ایوب

وزیراعظم کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے وہ بنی گالہ میں ہی کام کرتے ہیں ، وزیرِتوانائی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 12 جون 2019 20:34

عمران خان بنی گالہ میں بجلی کا بل خود ادا کرتے ہیں، عمر ایوب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12جون2019ء) وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے وہ بنی گالہ میں ہی کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ میں بجلی کا بل خود ادا کرتے ہیں ۔ اس سے پہلے گزشتہ روز عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اپنے گھر کا خرچ خود اٹھاتے ہیں اور یہ بہت مشکل کام ہے ۔

وزیراعظم نے گزشتہ رات عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے گھر کا خرچ خود اٹھاتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان سٹیبل ہو گیا ہے، چند سال ہیں پھر یہ ملک اوپر اٹھتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کرنے والوں کے پیچھے جاؤں گا، مجھے حکومت جانے کی فکر نہیں ہے، میری جان بھی چلی جائے میں انکو نہیں چھوڑوں گا۔

(جاری ہے)

ایک شخص صرفعلاج کروانے جاتا تھا اور 28کروڑ روپے خود پر خرچ کر لیتا تھا جو عوام کا تھا جبکہ اس شخص کا اپنا بیٹا باہر 650 ارب کے فلیٹ میں رہتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ادھا پیسہ سود اور قرض دینے میں چلا جاتا ہے، ملک کہاں سے چلاؤں؟ یہ جو بجٹ ہے اس میں ہم نے کمزوروں اور غریبوں کے لیے بجٹ رکھا ہے، ہاؤسنگ کے لیے 6 ارب روپے دیے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں اپنے گھر کا سارا خرچہ خود کرتا ہوں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر کا خرچ ان کے دوست اٹھاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ی گالہ کا گھر این او سی کے بغیر بنایا گیا، وزیراعظم 300 کنال کے گھر میں رہتا ہے اور ٹیکس 1لاکھ روپے دیتا ہے، بنی گالہ کو کون گرائے گا؟ مریم نواز شریف نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو صرف نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق نظر آتے ہیں حکومتی وزراء نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی نے جرمانہ بھی دیا لیکن عمران خان ان کا نام نہیں لیتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب میں اتنی ہمت ہے کہ عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنائے؟ اس سے پہلے فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ کوئی اور اٹھاتا ہے۔ اب وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے وہ بنی گالہ میں ہی کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ میں بجلی کا بل خود ادا کرتے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات