بہائوالدین زکریایونیورسٹی کومعذورافرادکیلئے قابل رسائی بنایاجائے گا،وائس چانسلرزکریایونیورسٹی

بدھ 12 جون 2019 22:31

ملتان ۔12جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء)مین سٹریم ایسوسی ایشن کی تکنیکی ومالی معاونت سے بننے والی پہلی بین الاقوامی معیار کے مطابق ریمپ کاافتتاح بدھ کو وائس چانسلر بہائوالدین زکریایونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرطارق محمودانصاری کریں گے ۔مین سٹریم ایسوسی ایشن کے صدر نادرخان کے مطابق یہ بین الاقوامی معیارکے مطابق ریمپ ہے جس کو خود معذورافرادنے اپنی نگرانی میں بنوایاہے۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹرطارق انصاری نے اس بات کاعزم کیا کہ عنقریب زکریایونیورسٹی کومعذورافرادکے لئے قابل رسائی بنایاجائے گا۔اس کام کی نگرانی خودمعذورافرادکریں گے ۔صدر نادرخان نے مزیدکہاکہ معذورافرادکے لئے کوئی بھی کام کرتے وقت معذورافرادسے تکنیکی لحاظ سے معاونت حاصل کرلی جائے تومعاشرہ تمام افرادکے لئے قابل رسائی ہوسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ ہم پروفیسرڈاکٹرطارق محمودانصاری کے شکرگزارہیں جنہوںنے اس معاملے کو سمجھا اورفوری اس پرعملدرآمدکرنے کے احکامات جاری کئے۔پروفیسرڈاکٹرطارق محمود انصاری نے گزشتہ روز نادرخان اورسمای رہنما صائمہ علی کے ہمراہ ریپ کامعائنہ بھی کیا۔