وارنر کا کیچ ڈراپ ہونے پر ایک کرکٹ تماشائی کا دلچسپ ردعمل

ویڈیو وائرل ،صارفین اس پر طرح طرح سے کمنٹس کررہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 21:11

وارنر کا کیچ ڈراپ ہونے پر ایک کرکٹ تماشائی کا دلچسپ ردعمل
ٹانٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 17 ویں میچ میں پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کم و بیش 4 کیچز ڈراپ ہوئے جن میں آصف علی کے کیچ ڈراپ کرنے پر ایک تماشائی کے ری ایکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 37 ویں اوور کے آغاز میں وہاب ریاض کی پہلی گیند پر آصف علی نے جب ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا تو پیچھے کھڑے تماشائی نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیاجس کی تصاویر وائرل ہوگئیں ،

صارفین اس پر طرح طرح سے کمنٹس کررہے ہیں ۔

 
سوشل میڈیا صارف کا مذاق
سوشل میڈیا صارف کا مذاق
اس مقابلے میں پاکستان کی انتہائی خراب فیلڈنگ کا کینگرو بلے بازوں نے جم کر فائدہ اٹھایا اور جہاں ایک جانب کپتان ایرون فنچ نے اپنی نصف سنچری سکور کی وہیںڈیوڈ وارنر نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کی 15سنچری مکمل کی ،پاکستان کی اس خراب فیلڈنگ کے باعث آسٹریلیا نے کم از کم40سے50رنز زیادہ بنالیے ہیں جس کے باعث اب قومی ٹیم کا یہ میچ جیتنا انتہائی مشکل نظر آرہا ہے ۔