لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) گرفتاریوں سے گھبرانے والی نہیں،رانا مشہود

بدھ جون 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گرفتاریوں سے گھبرانے والی نہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز سمیت ہر پارٹی کارکن کے حوصلے بلند ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاتی امرا میں مریم نواز سے ایک ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خیال میں حکومت کے تمام منفی ہتھکنڈے شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی کا حصہ ہیں۔ ان ہتھکنڈوں کے باوجود مریم نواز ڈٹ چکی ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔