Live Updates

عمران مخا لفین پر اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل بردا شت کر سکیں : شہباز محمو د بھٹی

زرداری کسی صور ت نہیں جھکیں گے ان پر قا ئم تمام مقدما ت جھو ٹے ثا بت ہونگے ،پی ٹی آئی حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت کے پا س عوام کیلئے کچھ نہیں ہے،صدر پیپلز پارٹی لاہور

بدھ جون 23:42

.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پاکستان پیپلز پار ٹی لاہور کے نا ئب صدر شہباز محمو د بھٹی ‘ وقا ص منشا ء پر نس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت کے پا س عوام کیلئے کچھ نہیں ہے سا بق حکو متو ں پر مہنگا ئی کی تنقید کرنے والو ں نے عوام کا کچو مر نکا ل دیا ہے حکومتی وزیروں اور مشیرو ں کی فو ج کی کارکر دگی صر ف میڈیا پر نظر آ تی ہے وہ بھی صر ف عمران خان کو خو ش کر نے کیلئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ آصف زرداری سا بق دور میں بھی جیل کا ٹ چکے ہیں مخا لفین نے ہر دور میں بھٹو خاندان کو دبانے دھمکیاں دینے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی تحریک انصا ف کی حکومت بر سراقتدار آ نے سے قبل ہی انتقامی کارو ائیو ں کااعلان کر تی آ رہی ہے آصف علی زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری کے باو جو د عمران خان حکومت کو چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں عوام مو جو دہ حکومت کے خا تمے کیلئے جھو لیا ں اٹھا اٹھا کر دعا ئیں کررہی ہے انہو ں نے کہا کہ عمران خان سیا سی مخا لفین پر اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل بردا شت کر سکیں آصف علی زرداری حکومت کے سامنے کسی صور ت نہیں جھکیں گے ان شا ء اللہ ان پرقا ئم ہو نے والے تمام مقدما ت جھو ٹے ثا بت ہو نگے۔
آصف علی زرداری نیب کی حراست میں سے متعلق تازہ ترین معلومات