وزیر اعظم دس سالہ کاکردگی پر کمیشن بنانے سے پہلے پرویز خٹک سے پانچ سالوں کا حساب لیں، عظمیٰ بخاری

کٹھ پتلی اور مہرے کا ہر قدم جہانگیرترین اور علیمہ باجی کو تحفظ دینے کے لیے ہو گا۔ نالائق حکومت نے دس ماہ میں قرض ہزار ارب تک بڑھادیا، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)پنجاب

بدھ 12 جون 2019 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دس سالہ کاکردگی پر کمیشن بنانے سے پہلے پرویز خٹک سے پانچ سالوں کا حساب لیں۔ کٹھ پتلی اور مہرے کا ہر قدم جہانگیرترین اور علیمہ باجی کو تحفظ دینے کے لیے ہو گا۔ نالائق حکومت نے دس ماہ میں قرض ہزار ارب تک بڑھادیا۔

حکومت سے ایک ہزار ارب قرض بڑھانے کا بھی حساب لیں گے۔نالائق اعظم ہر تقریر میں مولا جٹ والی دھمکیاں دیتے ہیں۔ عمران صاحب پنجابی فلموں والی دھمکیوں کا دور گزر گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہامسلم لیگ (ن) دس سال کے لیے قرضوں کے ایک ایک پیسے کا حساب دینے کیلئے تیار ہے۔ن لیگ نے دس سالوں میں ملک بھر میں موٹرویز کا جال بھچایا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور شہباز شریف نے دس سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

نالائق اعظم کی کے پی کے حکومت پانچ سالوں میں ایک یونٹ بھی نہیں بناسکی۔نالائق اعظم کا ہرخطاب اپنے ابو کو شکایات لگانے جیسا ہوتا ہے۔وزیر اعظم کا کام تقریریں اور خطاب کرنا نہیں عوام کو جواب دینا ہے۔نالائق اعظم عوام کی نوکری نہیں کسی اور کی جی حضوری کررہے ہیں۔وفاقی حکومت کا بجٹ صرف پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنے والوں کیلیے سودمند ہے۔وفاقی حکومت نے غریب مکاؤ اور سرمایہ بھگاؤ بجٹ پیش کیا۔کٹھ پتلی اور مہرے کا ہر قدم جہانگیرترین اور علیمہ باجی کو تحفظ دینے کے لیے ہوگا۔