Live Updates

لاہور، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر کے دیوالیہ ہو نے سے بچا لیا ہے ،ا عجازاحمد چوہدری

چند افراد پر مشتمل ٹولے نے جس بڑی بیدردی سے لوٹ مار کر کے اس ملک کو کھوکھلا کیا‘ اب جبکہ ان کا احتساب شروع ہو رہا ہے تو اس پر واویلا سمجھ سے باہر ہے،سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف

بدھ 12 جون 2019 23:55

لاہور، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر کے دیوالیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماا عجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا اور دیوالیہ ہو نے سے بچا لیا ہے ، چند افراد پر مشتمل ٹولے نے جس بڑی بیدردی سے لوٹ مار کر کے اس ملک کو کھوکھلا کیا‘ اب جبکہ ان کا احتساب شروع ہو رہا ہے تو اس پر واویلا سمجھ سے باہر ہے، قوم کی نگلی گئی دولت اگلنے کے علاوہ ان کے پاس نجات کی کوئی راہ نہیں،نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے ، نوازشریف ملک کی سب سے بڑی عدالت سے تصدیق شدہ چور اور فراڈیایے جبکہ آصف علی زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ مشہور ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شریف اور زرداری خاندان نے کئی دہائیوں سے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا ، کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جو کہ ترقی کی راہ میں بڑی اور بنیادی رکاوٹ ہے ،بلاتفریق و بلاامتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت اور پوری قوم کا مطالبہ ہے ،احتساب کے عمل کو شفاف صاف بنا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے ، چور جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو کسی دبا ؤمیں نہیں لاسکتے،جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ سڑکوں پر تماشے لگانے کی کوششیں کررہا ہے، چوری بچانے کے لیے جمہوریت کو ڈھال بنانا شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ جمہوریت خطرے میں نہیں آئی بلکہ اصل میں اپوزیشن کی کرپشن خطرے میں ہے ملکی معیشت کو دوبارہ سے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں،وزیراعظم غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، جس ملک کا وزیراعظم 24 گھنٹوں میں سے 20 گھنٹے مسلسل ملک و قوم کی خاطر کام کر رہا ہو وہ ملک ضرور ترقی کرے گا اور اس کے عوام خوشحال ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات