Live Updates

ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر شخص اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گا : صمصام بخاری

الطاف حسین کے خلاف ہر محب وطن شہری کو تحفظات تھے،ملکی ترقی کیلئے نئی ترجیحات کے تعین کا وقت آ گیا ہے ؒوزیر اعظم کا تحقیقاتی کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیگا،عمران خان کا قوم سے خطاب اُن کے درد دل کا عکاس ہے ۷ ملک لوٹنے والوں کے اثاثے اور بیٹے باہر موجود ہیں،احتساب کے عمل کو آگے چلانا پی ٹی آئی کی اولین پالیسی ہے

جمعرات 13 جون 2019 00:02

ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر شخص اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ہر کوئی یاد رکھے کہ پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے اورپاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر شخص اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گا۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف ہر محب وطن شہری کو تحفظات تھے۔ملکی ترقی کیلئے نئی ترجیحات کے تعین کا وقت آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا تحقیقاتی کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دے گا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب اُن کے درد دل کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خطاب نے ساری قوم کے دل جیت لیے ہیں اورماضی کی طرح اب بھی عوا م اپنے کپتان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کے اثاثے اور بیٹے باہر موجود ہیں۔ احتساب کے عمل کو آگے چلانا پی ٹی آئی کی اولین پالیسی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات