Live Updates

کیا مظلوموں کو انصاف دئیے بغیر پاکستان ریاست مدینہ بن سکے گا وکلاء عوامی تحریک

شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف دینا عدلیہ اورحکومت کی اولین ذمہ داری ہے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے روبرو سانحہ کی جے آئی ٹی قائم ہوئی مگر فیصلہ ریورس ہو گیا ٌجب مظلوموں کو انصاف نہیں ملتا پھر مایوسی اور تشدد جنم لیتا ہے ، عوامی لائرز موومنٹ کااجلاس

جمعرات جون 00:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ،اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیا مظلوموں کو انصاف دئیے بغیر پاکستان ریاست مدینہ بن سکے گا سانحہ ماڈل ٹائون پاکستان کی تاریخ کا ایک بد ترین سانحہ ہے، جس میں حکومتی ایما پر ریاستی ادارے پولیس نے 14 بے گناہوں کو قتل اور درجنوں کو ریاستی اسلحہ سے شدید زخمی کیا مگر 5سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف دینا دور کی بات شہداء کے ورثاء کو غیر جانبدار تفتیش کا آئینی حق بھی نہیں دیا گیا۔

کیا مظلوموں کو انصاف دئیے بغیر پاکستان ریاست مدینہ بن سکے گا ۔پاکستان عوامی لائزر موومنٹ کے اجلاس میں شکیل ممکا ایڈووکیٹ،یاسر ملک ایڈووکیٹ،ناصر اقبال ایڈووکیٹ،ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف دینا موجودہ حکومت اور عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے،تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد انسداد دہشتگردی عدالت لاہور سے لے کر سپریم کورٹ تک انصاف مانگ رہی ہے مگر اسکی داد رسی نہیں ہو رہی۔

17 جون کو ہم شہدائے ماڈل ٹائون کی 5ویں برسی منانے جا رہے ہیں انصاف نہ ہونے کی وجہ سے کارکنان اور شہداء کے ورثاء میں شدید اضطراب ہے ،ملکی تاریخ کا یہ واحد سانحہ ہے جس کے انصاف کا مطالبہ ہر چھوٹی بڑی سیاسی جماعت اور سول سوسائٹی نے کیا آخر کیا وجہ ہے کہ قاتل گرفت سے بچے ہوئے ہیں سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے روبرو سانحہ کی جے آئی ٹی قائم ہوئی مگر فیصلہ ریورس ہو گیا اور اس اہم ترین اپیل کو سنا بھی نہیں جا رہا ،کیا ماڈل ٹائون کیس کی غیر جانبدار تفتیش اس لئے نہیں ہونے دی جا رہی کہ اس میں با اثر ترین افراد براہ راست ملوث ہیں سانحہ ماڈل ٹائون کے منصوبہ ساز نواز شریف،شہباز شریف،رانا ثناء اللہ،حمزہ شہباز اور انکے حواری ہیں،ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب مظلوموں کو انصاف نہیں ملتا تو پھر مایوسی اور تشدد جنم لیتا ہے۔

مظلوموں کو انصاف دیا جائے،شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا سانحہ کا صرف انصاف چاہتے ہیں جو ذمہ دار ہیں انہیں سزا دی جائے،یہ کوئی گمنام سانحہ نہیں ہے قاتلوں کے چہرے بھی سب کے سامنے ہیں اور مظلوموں کے بھی،قتل عام کی یہ واردات پوری دنیا نے دیکھی۔
حمزہ شہبازنیب کی حراست میں سے متعلق تازہ ترین معلومات