حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہاء ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دفترِ خارجہ

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں واقع شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 26افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس پر پاکستان نے اظہارِ یکجہتی کیا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 جون 2019 00:01

حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہاء ہوائی اڈے پر میزائل حملے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12جون2019ء) ترجمان دفترِ خارجہ نے حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہاء ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں واقع شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 26افراد زخمی ہو گئے تھے جس پر پاکستان نے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہاء ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہاء ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کو کسی خطرے کی صورت میں برادر ملک کے ساتھ یکجہتی اور مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آج سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں واقع شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 26 شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ یمن میں جاری لڑائی میں شامل سعودی اتحاد ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے ابہا ایئرپورٹ پر آج صبح ایک میزائل فائر کیا گیا جس کے گرنے سے 26 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔