روسی صدر کے ناقد ناوالنی ایک بار پھر گرفتار

جمعرات 13 جون 2019 09:05

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی ناوالنی کے ترجمان نے ٹویٹر کے ذریعے تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ناوالنی کو ایک ایسے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا گیا، حکام کی جانب سے جس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ غیر سکاری تنظیم ’ او وی ڈی‘ کے مطابق اہم راز افشا کرنے والے صحافی ایوان گولونوف کے حق میں کیے جانے والے مظاہرے میں 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس بیان میں بتایا گیا کہ ماسکو میں ہونے والے اس مظاہرے میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :