نظربند روسی صحافی پر لگے الزامات بے بنیاد نکلے، رہائی جلد ہوگی

جمعرات 13 جون 2019 09:25

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولسیف نے بتایا ہے کہ منشیات کی تجارت کے الزام میں نظر بند صحافی ایوان گولو نوف کے خلاف دلائل کی عدم دستیابی کی بنا پر تفتیشی عمل روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نظر بند روسی صحافی پر لگے الزامات بے بنیاد نکلے،رہائی جلد ہوگی۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اب گولونوف رہا ہو جائیں گے اور انہیں الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے روسی صدر پیوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسکو پولیس کے سربراہ آندرے پچکوف اور شعبہ برائے انسداد منشیات کے افسر اعلی یوری دیو یاتکن کو برخاست کرنے کے احکامات جاری کریں۔