Live Updates

ہم نے ملک میں بجلی بجلی کر دی تھی

ن لیگ نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے موٹروے بنائی،ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے،عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے ملک کی حالت آج بہتر ہوتی۔ نوازشریف وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 جون 2019 12:14

ہم نے ملک میں بجلی بجلی کر دی تھی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کا جیل میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔

عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے۔بھارتی وزیراعظم کو کسی نے حلف برداری میں بھی نہیں بلایا۔ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ جب کوئی خود اندر جانے والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے۔

(جاری ہے)

موجود حکومت بلاوجہ بڑے سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیا تھا لیکن یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں۔ن لیگ نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے اور موٹروے بنائی۔ہم ملک میں بجلی بجلی کر دی۔عمران خان نے کہا تھا خودکشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔

عمران خان نے توخودکشی نہیں کی مگر قوم کو خودکشی پر مجبور کر دیا۔عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے ملک کی حالت آج بہتر ہوتی۔عمران خان نے دس ماہ میں لوگوں کو مایوس کیا۔جب کہ دوسری جانب نواز شریف کے خلاف پاکپتن اراضی کسی کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ کیس 18 جون کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کی طرف سے کیس ملتوی ہونے کے نوٹسز جاری کریدئے گئے ہیں ۔گزشتہ سماعت پر عدالت عظمیٰ نے فریقین سے جے آئی ٹی رپورٹ پر پندرہ روز میں جواب طلب کیا تھا جبکہ سماعت پر نواز شریف نے خود یا بذریعہ وکیل پیس ہونا تھا۔ گزشتہ سماعت پرنواز شریف کی طرف سے وکیل رفیق رجوانہ پیش ہوئے تھے۔ عدالت عظمیٰ کی طرف سے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اس بابت نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات