سماجی برائیوں کے خلاف عملی جدوجہد بنیادی منشورہے،کمال شاہ ایڈووکیٹ

جمعرات 13 جون 2019 12:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) امن جرگہ کے صوبائی چیئرمین کمال شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سماجی برائیوں کے خلاف عملی جدوجہدبنیادی منشورہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے جمال گڑھی صاد آباد مردان میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف ہرفورم پرلڑیںگے، اغواء کاروں یابھتہ خوران سب کے خلاف ہرفورم پرآوازاٹھائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ اس جدیددورمیں بھی صوبے کے بعض حصوں میں آج بھی فرسودہ نظام موجود ہے جس کی وجہ سے غریب لوگوں کوانصاف کی فراہمی میں مشکلات کاسامناہے۔

متعلقہ عنوان :