امریکا کے ساتھ تعلقات، بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں، صدر پیوٹن

جمعرات 13 جون 2019 13:37

امریکا کے ساتھ تعلقات، بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں، صدر پیوٹن
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مطابق ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی پیوٹن کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ روس کے خلاف درجنوں پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ پیوٹن کا یہ بیان رواں ماہ جاپان میں ہونے والی جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جس میں پوٹن کی اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔