نوجوانوں میں سائنسی و تحقیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں سائنسی میلہ کا انعقاد

جمعرات 13 جون 2019 13:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخواکے زیراہتمام نوجوانوں میں سائنسی و تحقیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے جلال بابا آڈیٹوریم میں سائنسی میلہ منعقد ہوا۔ میلہ میں سکول، کالج، ٹیکنکل کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت خیبر پختون خوا سائنس میں مبنی سرگرمیاں، خیالات، تصویرات اور دیگر منصوبوں کی مدد سے صوبہ میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ثقافت کو فروغ دینے میں حقیقی کردار ادا کر رہی ہے۔

میلہ میں ضلع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور ضلع کوہستان کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، طلبا کے درمیان سائنسی ماڈل پرو ٹو ٹاپ نظریات و تحقیق ماڈلز میں مقابلہ کیا گیا۔ مقابلہ میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفیکٹس، انعامات و تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلہ میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :