یاسر حسین کی پاکستانی تھیٹر پرکڑی تنقید

جمعرات جون 13:57

یاسر حسین کی پاکستانی تھیٹر پرکڑی تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) پاکستانی اداکار یاسر حسین نے پاکستانی تھیٹر پر تنقید کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار یاسر حسین نے احد رضا میر کو تھیٹر ڈرامہ ’’ ہلمیٹ ان کینڈا ‘‘ میں نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ بڑی خبر ہے کہ تھیٹر ڈرامہ کو بھی ایوارڈز کے لئے نامزد کیا جارہا ہے لیکن اس بات پر افسوس ہے کہ میں نے 15سال اس تھیٹر میں کام کیا جہاں کرائے کے پیسے بھی نہیں دیئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یار دہے اداکار احد رضا میرکومقبول ترین تھیٹر ڈرامے ’’ہیملیٹ۔ اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ احد رضا میر نے اس ڈرامے میں ’ہملیٹ‘ کا کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ انگریزی ادب کے بادشاہ ولیم شیکسپیئر کا لکھا ہوا تھا، جس کی ڈرامائی تشکیل اینا کیومر نے دی تھیں۔ اس 22ویں ’’بے ٹی مچل‘‘ ایوارڈ کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو کینیڈا میں منعقد کی جائے گی جس میں احد رضا میر کو بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :