امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، صدر پیوٹن

جمعرات 13 جون 2019 14:21

امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، صدر پیوٹن
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مسلسل خراب ہورہے ہیں موجودہ امریکی انتظامیہ نے روس پر درجنوں پابندیاں عائد کیں۔

(جاری ہے)

مقامی ٹیلی وژن پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ابتری آئی ہے انہوں نے یہ کمنٹس ماہ کے آخر میں جاپان میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل دیئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔