ہواوے کو 5 جی نیٹ ورک کی تیاری سے روکا تو برطانیہ کے ساتھ چین کے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو نقصان پہنچے گا، چین

جمعرات 13 جون 2019 14:21

ہواوے کو 5 جی نیٹ ورک کی تیاری سے روکا تو برطانیہ کے ساتھ چین کے تجارتی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) برطانیہ میں چین کے سفیر لیوژیائو منگ نے حکومت برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ہواوے کو 5 جی نیٹ ورک کی تیاری سے روکا گیا تواس سے برطانیہ کے ساتھ چین کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کسی کوشش سے نہ صرف ہواوے بلکہ چینی تجارت کو بھی نقصان پہنچے گا برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ہواوے کو 5 جی نیٹ ورک کے تمام بنیادی پارٹس کی رسائی سے روک دیا گیا تھا برطانوی کابینہ کو حالیہ ہفتوں میں اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کرنا تھا تاہم وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے مستعفی ہونے کے وعدہ کے پیش نظر یہ عمل اس بار ے میں حتمی فیصلہ نہ کیا جاسکا جو آئندہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑ سکتی ہیں۔