آئندہ مالی سال میں ایک فرد کے لئے سالانہ 151کلو گرام اناج ، 5کلو 90گرام دالیں ، 28کلو چینی، 163کلو دودھ اور 7کلو گوشت دستیاب ہوگا،سرکاری اعدادو شمار

جمعرات 13 جون 2019 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) پاکستان میں ایک فرد کے لئے آئندہ مالی سال میں سالانہ 151کلو گرام اناج ، 5کلو 90گرام دالیں ، 28کلو چینی، 163کلو دودھ اور 7کلو گوشت دستیاب ہوگا۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں ایک فرد کے لئے 151کلو گرام اناج دستیاب تھا جبکہ آئندہ سال اس کے لئے ایک کلو کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک فرد کے لئے 6کلو گرام دالیں دستیاب تھیں جو کہ آئندہ مالی سال 5کلو 90گرام دستیاب ہوں گی۔ رواں مالی سال فی کس 28کلو 8 گرام چینی دستیاب تھی جبکہ آئندہ مالی سال اس میں 8گرام کی کمی ہوگی۔ فی کس 7درجن انڈے رواں سال جبکہ اتنے ہی آئندہ سال دستیاب ہوں گے۔رواں مالی سال 15 لیٹر فی کس گھی اور آئل جبکہ آئندہ سال 14.7لیٹر گھی اور آئل دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :