Live Updates

پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ

نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کوعالمی سطح پرپذیرائی مل رہی ہے۔ پاکستان نےنوجوانوں سےمتعلق پالیسیوں میں بھارت کو پیچھےچھوڑدیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 جون 2019 14:01

پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2019ء) : پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کارکن بنائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی نوجوانوں کے لئے پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل نے پاکستان سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکوبشکیک میں اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کو بشکیک میں اجلاس میں شرکت کی دعوت ملک میں نوجوانوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کےاعتراف میں دی گئی ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے یہ دعوت نامہ قبول کر لیا جس کے بعد وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہی کرغزستان روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ایہک ویڈیو بیان میں کہا کہ آج پاکستان کے نوجوانوں کے لئے خوشی کا دن ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملکی تشخص دنیا بھر میں بہترہوا ہے۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو رکنیت دینے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں سے متعلق پالیسیوں پر پاکستان نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پریوتھ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا ۔ یوتھ کونسل میں چین اورروس سمیت خطےکے اہم ممالک شامل ہیں۔ پاکستان اوربھارت کوتاحال تنظیم کی رکنیت نہیں دی گئی تھی، لیکنپاکستان نے نوجوانوں سے متعلق پالیسیوں میں بھارت کو پیچھےچھوڑ دیا جس پر پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات