کماد کے کاشتکاروں کو گڑوؤں کے تدارک کیلئے فوری دانے دار زہروں کے استعمال کی ہدایت

جمعرات 13 جون 2019 14:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو گڑوؤں کے تدارک کیلئے فوری دانے دار زہروں کے استعمال اور کھیتوں کو پانی لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ فصل کو 10سے 12 دن کے وقفہ سے پانی لگانے کابھی مشورہ دیاگیاہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے توسیعی کارکنان کے مشورے سے مناسب زہروں کااستعمال کریں تاکہ گڑوؤں اور پانی کی کمی کے باعث کماد کی فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے بتایاکہ کماد کی فصل کو 10 سے 12 دن کے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہنا چاہیے تاکہ فصل کو پانی کی کمی نہ آئے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار پانی کی کمی کی صورت میں ایک کھیلی چھوڑ کرآبپاشی کریں اور اگلے پانی پر صرف چھوڑی ہوئی کھیلیوں کو پانی لگائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بہاریہ کماد کو نائٹروجن کھاد کی آخری قسط و تیسری خوراک جون کے آخر ی عشرے میں ڈالی جائے اور اگر کھاد ڈالنے میں تاخیر ہو جائے تو برسات شروع ہونے پر فصل بڑھوتری اورپھوٹ کرسکتی ہے جس سے فصل کے گرنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زیادہ کھاد بھی ڈالیں ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :