بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان ’وایو‘ نے راستہ بدل لیا
کراچی پر طوفان کے اثرات ظاہر ہونے لگے‘ شہر میں سمندری ہوائیں تھم گئیں، گرمی اور حبس میں شدت
میاں محمد ندیم جمعرات 13 جون 2019 14:15
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پارہ 42 درجے تک اوپر جانے کی پہلے ہی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ گرمی کی شدت 47سے 50کے درمیان محسوس کئے جانے کا امکان، شہر اتوار تک گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا. کراچی والوں کے صبر کے امتحان کا آغاز ہو گیا، سورج صبح سے آنکھیں دکھا رہا ہے ، جھلسانے والی گرمی نے کراچی کے باسیوں کا جینا دوبھر کردیا. محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت زیریں سندھ میں 16 جون تک موجودہ گرمی کی شدید لہر کے برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اس دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ پارہ 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر اور شام میں شہر میں مٹی کا طوفان بھی آسکتا ہے، لیکن بارش کے امکانات کم ہیں‘دوسری جانب کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث بند پنکے اور اے سی گرمی سے بے حال شہریوں کا منہ چڑانے لگے. کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، علاقائی فالٹس دور کرنے کےلیے عملہ کام میں مصروف ہے. دوسری جانب بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان وایو نے راستہ بدل لیا ہے‘بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی گجرات پر سائیکلون وایو کےبراہ راست اثرات کا خطرہ ٹل گیا ہے تاہم بھارتی گجرات کے ساحل سے گزرتے ہوئے تیز ہوائیں چل سکتی اور بارشیں ہوسکتی ہیں. سمندری طوفان وایو کے باعث بھارت کی مغربی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ برقرار ہے، 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 24 گھنٹے کے لیے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.