مردان ،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول گجرات کے طلباء کے یونیفارم کیلئے دولاکھ 40ہزارروپے منظور

جمعرات 13 جون 2019 14:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ضلعی ممبریونین کونسل گجرات مردان ملک جہانزیب خان نے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول گجرات کے طلباء کے یونیفارم کیلئے دولاکھ 40ہزارروپے کافنڈزمنظورکرلیا۔اس حوالے سے سکول میں تقریب کاانعقادکیاگیاجس سے تحصیل کونسل ملک فرزندعلی اورسکول پرنسپل حافظ محمدابراہی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ملک جہانزیب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ضلعی کونسل فنڈسے سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کیلئے مختلف اوقات میں مجموعی طورپر20لاکھ روپے منظورکرادئیے ہیںجس میں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول گجرات کے طلباء کے یونیفارم کیلئے دولاکھ 4ہزارروپے کافنڈبھی شامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کاوژن ہے کہ غریب طلباء کیلئے تعلیم کے حصول کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکیاجائے تاکہ انہیں تعلیم کے حصول میں کسی قسم کے مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :