Live Updates

آصف زرداری نے شوکت خانم کو بم سے اڑایا

بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کرنا چاہتے تھے عمران خان کے انکار پرزرداری نےکہا کہ اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا، کچھ دن بعد شوکت خانم اسپتال میں بم دھماکہ ہوا جس کا الزام عمران خان نے زرداری پر لگایا۔ ہارون الرشید نے ماضی کا قصہ بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 جون 2019 15:02

آصف زرداری نے شوکت خانم کو بم سے اڑایا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جون 2019ء) معروف صحافی ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان کے غصے کا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ہم اکھٹے راولپنڈی جا رہے تھے تو عمران خان نے مجھے آصف علی زرداری کا ایک قصہ سنایا اور کہا کہ زرداری نے شوکت خانم کو بم سے اڑا دیا تو میں نے کہا کہ نہیں اس نے نہیں اڑایا ،بعد میں وہ بندہ بھی پکڑا بھی گیا۔

اس حوالے سے ہارون الرشید نے اپنے آج کے کالم میں لکھا ہے کہ وہ دن یاد آتے ہیں عمران خان جب شریف خاندان کا معتوب تھا۔بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کا بھی۔روال جھیل کے مقابل یہ بنی گالا میں شاندار شام تھی جب مجھے عمران خان نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے انکار کر دیا تو زرداری نے پیغام بھیجا کہ اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

کچھ دن بعد شوکت خانم اسپتال میں بم دھماکہ ہوا۔عمران خان کو یقین تھا کہ یہ آصف علی زرداری کی کاروائی ہے۔عمران خان نے ایک بار یہ بھی کہا کہ جنرل حمید گل کہتے ہیں کہ یہ دھماکہ 'را' نے کیا ہے آصف زرداری نے نہیں اور میرا بھی یہی خیال تھا کہ آصف زرداری اتنا بڑا خطرہ مول نہیں لے سکتے اور نہ ہی اس کا اہتمام کر سکتے ہیں لیکن عمران خان خاموش رہے۔

اس کا خیال پختہ تھا کہ زرداری کی خوئے انتقام نے اسے پاگل کر ڈالا تھا۔جب عمران خا ن شوکت خانم کے لیے چندہ مانگ رہا تھا تو ان کی آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔تب آصف زرداری نے قرض کے خواہشمندوں سے کہا کہ یہ دس فیصدن کے عوض ان کی فرمائش پوری کر دی جائے گی۔ہارون الرشید نے اپنے کالم میں مزید لکھا ہے کہ وہ بے نظیر بھی یہی سمجھتی تھیں کہ اصل پریشانی نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان ہیں کیونکہ اس وقت عمران خان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہو رہا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات