موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے اکیڈمیز اور سمر کیمپس میں طلباء کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی لیکچر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

جمعرات 13 جون 2019 16:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے اکیڈمیز اور سمر کیمپس میں طلباء کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی لیکچر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے فیصل آباد کے تعلیمی سمر کیمپس اور اکیڈمیوں میں بھی طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی اور روڈ سیفٹی کے متعلق لیکچرز دئے جا رہے ہیں ۔

مذکورہ لیکچرز میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے طلباء کو روڈ مارکنگ اور لین اور لائن ڈسپلن کے متعلق آگاہ کرنے سمیت طلباء کو ہائی ویز پر ٹریفک سائن بورڈ ز، ان کی اقسام اور ان کی ضرورت کے متعلق بھی اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ایجوکیشن یونٹ کے ماہرین نے لیکچرز کے دوران بتایاکہ مشاہدہ میںآیا ہے کہ کم عمر بچے ہائی ویز پر موٹر سائیکل ، رکشہ اور کار چلاتے نظر آتے ہیںجس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے حالانکہ جب تک کسی کی عمر 18سال نہیں ہو جاتی اور وہ ڈرائیونگ لائسنس نہیں حاصل کر لیتا قانون اس فرد کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔