دو روزہ پنجاب ایگری ایکسپو22 جون سے شروع ہوگی

جمعرات 13 جون 2019 17:22

لاہور۔13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب ایگری ایکسپو 2019ئکا انعقاد کر رہا ہے۔نمائش میں پاکستانی زراعت، لائیو سٹاک اور ان سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائیگا۔نمائش کا انعقاد 22 اور23 جون کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں ہوگا۔ محکمہ زراعت پنجاب اس نمائش سے زراعت کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جوآنے والے دنوں میں پاکستانی زرعی اور لائیو سٹاک مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا ذریعہ بنے گا۔

اس ایکسپو کے انعقاد سے پاکستان اور دنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز میں دیرپا منافع بخش روابط قائم ہونگے اور معاشی ترقی و خوشحالی کی نئی راہ ہموارکرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ اس نمائش کے انعقادسے کاشتکاروں، ملکی کمپنیوں ، پروسیسرز، درآمد و برآمد کنندگان کیلئے قومی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع کی فراہمی کے علاوہ مارکیٹس میں برآمد کے ذریعے پاکستانی زرعی مصنوعات کی بہتری اور فروغ کیلئے مواقع موجود ہیں ۔اس نمائش میں15 ہزار سے زائد ترقی پسند کاشتکار اور بین الاقوامی مندوبین شریک ہونگے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب ایگری ایکسپو2019ء کے انعقاد سے پاکستانی زراعت، لائیو اسٹاک اور ان سے بنی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہونگے۔

متعلقہ عنوان :