ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کیخلاف سخت موقف ہے، مائیک پومپیو

ٹرمپ کی سربراہی میں امریکہ بھارت دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جارہا ہے خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے‘امریکی وزیر خارجہ

جمعرات 13 جون 2019 18:30

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کیخلاف سخت موقف ہے، مائیک پومپیو
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں امریکا بھارت بزنس کونسل کے 44ویںسالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سابق صدر بش نے بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا، صدر اوباما نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور صدر ٹرمپ کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پومپیو 24 سے 30 جون تک بھارت اور سری لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔