جوہری جنگ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہے، سرگئی لاروف

روس چاہتاہے امریکا سے ایٹمی جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جائے لیکن امریکا ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے

جمعرات 13 جون 2019 18:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہاہے کہ امریکا اور روس ملکر دنیا کو بتائیں کہ ایٹمی جنگ نہیں ہوگی۔ جوہری جنگ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت ماسکو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا اور روس ہی دنیا کو یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ ایٹمی جنگ خطرناک ہے۔ ایٹمی ہتھیار رکھتے ہوئے بھی دونوں ملک جوہری جنگ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روس نے امریکا کو تجویز دی ہے کہ آئیں اور نیا ایٹمی معاہدہ کریں لیکن تاحال امریکا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس چاہتاہے کہ امریکا سے ایٹمی جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جائے لیکن امریکا ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :