سپریم کورٹ کا محسن داوڑ کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف اپیل پر محسن داوڑ کو نوٹس جاری ،جواب طلب کرلیا

جمعرات 13 جون 2019 19:37

سپریم کورٹ کا محسن داوڑ کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف اپیل پر محسن داوڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے محسن داوڑ کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف اپیل پرسماعت کے دور ان محسن داوڑ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔محسن داوڑ کی کامیابی جے یو آئی ف کے مفتی مصباح الدین نے چیلنج کی ہے ۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ حلقہ میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم پول ہوئے۔وکیل کامران مرتضی نے کہاکہ حلقہ میں دوبارہ گنتی ہو تو بھی نتائج بدل جائیں گے۔