Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پور ا کر رہے ہیں‘ محمد سرور

خواتین اور نوجوانوں سمیت تمام طبقات کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت مثالی اقدامات کر رہی ہے‘گورنر پنجاب

جمعرات 13 جون 2019 20:12

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پور ا کر رہے ہیں ،آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، خواتین اور نوجوانوں سمیت تمام طبقات کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت مثالی اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں صوبائی وزراء سے ہونیوالی ملاقات کے دورا ن حکومتی اقدامات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے علامہ اقبال میڈ یکل کالج کی22میڈل حاصل کرنیوالی ڈاکٹر عروسہ کنول سے ملاقات میں انکو 1لاکھ روپے کیش پرائز دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں جو ٹیلنٹ ہے اس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور قوم کی بیٹیاں تعلیم کے شعبے میں جس کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہیں یہ بھی پوری قوم اور خواتین کیلئے فخر کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیات پر مکمل عملددرآمد کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف تعلیم کا معیار بہترہو رہا بلکہ یونیورسٹیز کا ماحول بھی پر امن ہو چکا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو معاشی سمیت تمام شعبوں مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس بات میں کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے کہ ہم نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر ہر صورت مکمل عملددرآمد کیا جائیگا اور ملک کو حقیقی معنوں میں تر قی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے اور ثابت کر یں گے کہ وزیر اعظم عمران خان جیسی ایماندار قیادت ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات