Live Updates

قاضی حسین کمپلیکس ہسپتال میں نجی فارمیسی کے قیام کیخلاف پریس کانفرنس

جمعرات 13 جون 2019 21:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) نو شہر ہ میڈ یسن دکانداروں نے قاضی حسین احمد کمپلیکس ہسپتا ل انتظامیہ اور بورڈ آف گورنر کی ملی بھگت سے ہسپتا ل میں پرائیویٹ فار میسی کے قیام کیخلاف وزیر اعظم عمرا ن خان اور وز یر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ پشاور پر یس کلب میں دکاندار گل بشر حلیم ،منظور احمد ،حسن ، حمزہ اور د یگر نے پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے قاضی حسین احمد کمپلیکس ہسپتا ل کے سامنے 150 میڈیسن کے دکانات ہیںجوہما رے بچوں کا پیٹ پا لنے کا ذریعہ بن چکاہے مذ کورہ د کانوںسے 150سے زیادہ خاندان بھی روزگار پر ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس قبل ہسپتا ل میں ایک سر کار ی فا ر میسی تھی جو کہ بعد میں پرا ئیویٹ ہو گئی لیکن اب کچھ مفاد پر ست ٹولے نے اپنی جیبیں بھر نے کیلئے مز ید تین فارمیسی کھولی جارہی ہیں جو کہ غیر قانونی بھی ہے اور ہما رے کاروبار کو بند کر نے کی سازش بھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صو بے کے د یگر ہسپتالوں میں ایک بھی فار میسی مو جو د نہیں ہے لیکن بورڈ آف گور نر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے سر کار ی ہسپتال میں پرا ئیویٹ فا ر میسی بن رہی ہے جس سے ہما ر ے کا روبار پر بر ے اثرات مر تب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیاکہ اگر ہما رے مطا لبا ت نہ مانے گئے تو ہم سڑکوں پر احتجاج شروع کر کے مین شاہر اہ کو ہر قسم ٹر یفک کیلئے بند کر دینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات