نواز شریف نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں مصروف ترین دن گزارا

صبح آٹھ بجے سے دوپہر 2بجے تک پارٹی کے رہنمائوں اور اپنے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔ جیل کے حکام نے ان ملاقاتوں کے شیڈول کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا

جمعرات 13 جون 2019 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں مصروف ترین دن گزارا۔ نواز شریف نے صبح آٹھ بجے سے دوپہر 2بجے تک پارٹی کے رہنمائوں اور اپنے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔ جیل کے حکام نے ان ملاقاتوں کے شیڈول کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

پہلے حصے میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ، رکن قومی اسمبلی احسن اقبال، نہال ہاشمی سمیت دیگر رہنمائوں نے ملاقات کی جبکہ دوسرے مرحلے میںدو پہر 12 بجے سے 2 بجے تک سابق وزیر اعظم کے اہل خانہ نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، سابق وزیر اعظم کی والدہ شمیم بیگم اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد شامل تھے۔ ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔