Live Updates

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایشو پر ہائی کورٹ بار کا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ملتوی

جمعرات 13 جون 2019 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایشو پر ہائی کورٹ بار کا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بار نے یہ اجلاس مذکورہ ایشو پر ہڑتال کرنے یا نہ کرنے کے سلسلے میں طلب کر رکھا تھا لیکن اجلاس کے شروع ہوتے ہی جنرل ہائوس میں شامل وکلا جن کا تعلق تین مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا دھڑے بندی میں تقسیم ہو گئے اور انہوں نے اپنی اپنی سیاسی جماعت کے حوالے سے تیار کر دہ پالیسی کی حمایت میں نعرے بازی شروع کر دی۔

جس کے باعث لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہائوس اجلاس وکلاء کی نعرے بازی کی نذر ہو گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر مقررمین کے لئے بات کرنا دشوار ہو گیا۔ تو سیکرٹری بار نے اجلاس ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ نعرے بازی کرنے والے وکلاء کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ وکلاء جنرل ہائوس اجلاس میں خاموش رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات