دکی،سردارمحمد اکبر خان ناصر کی کوششوں سے ملیزئی قبیلے کے دو گروہوںکے درمیان جاری خونی تنازعے کا تصفیہ ہو گیا

جمعرات 13 جون 2019 22:50

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنماسردارمحمد اکبر خان ناصر کی کوششوں سے ناصر قبیلے کے زیلی شاخ ملیزئی قبیلے کے دو گروہوں زمان ناصر اور محمد طاہر ناصر کے درمیان جاری خونی تنازعے کا تصفیہ ہو گیااس سلسلے میں ایک قبائلی جرگہ محمد زمان ناصر کی جانب سے جمعیت علمااسلام کے صوبائی رہنماسردار محمد اکبر خان ناصر کی قیادت میں محمد طاہر ملیزئی ناصر کے گھر گیا۔

(جاری ہے)

قبائلی جرگے میں دکی پریس کلب کے سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل ،قبائلی رہنما ملک حاجی علی محمد ناصر،حاجی خدائے رحیم ناصر،حاجی رشید خان ناصر ،ملک حاجی تیمور ناصر ہوشخیل، سردار فاروق خان لونی ،حاجی سردار خان ناصر ،حاجی فیض محمد عرف فیضو ناصر ،حاجی فیض اللہ ناصر، حاجی ظریف خان ناصر، ملک سیف اللہ ناصر ،حاجی انور خان ناصر ،حاجی بیدک ناصر،ایڈوکیٹ احمد جان ناصر۔حاجی وزیر خان ناصر ، اور علاقے کے دیگر علما کرام اور معتبرین موجود تھے جرگے کے شرکا نے مرحوم محمد طاہر کی بھاء کو اپنا عذر پیش کردیا جسے انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے قاتل محمد زمان کو معاف کیاجسکے بعد دعائے خیر کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :