Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدرکے درمیان ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال، ملاقات شنگھائی تنظیم اجلاس کے سائیڈ لائن پر ہوئی،دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات کل ہوگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 جون 2019 20:14

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدرکے درمیان ملاقات
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2019ء) وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بشکک میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات شنگھائی تنظیم اجلاس کے سائیڈ لائن پر ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور بات چیت بھی کی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ون آن ون ملاقات کل ہوگی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے روسی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ روس کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

امید ہے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوگی۔آنے والے دنوں میں روس کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ جن 70ممالک کو ویزہ کی سہولیات دی گئی ہیں ان میں روس بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان تعلقات اور تعاون میں وسعت آئی ہے۔

50، 60،70 کی دہائی سرد جنگ کا دور تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سویت یونین اور پاکستان امریکا کے کیمپ میں تھا لیکن اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں پاکستان روس اور بھارت امریکا کے قریب چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی۔ پاک بھارت ممالک میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے روس سمیت کسی بھی ملک کے ثالثی کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پاک بھارت مذاکرات میں بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔ امید یے مودی حکومت مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہتھیار خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم تمام پیسا عوامی فلاح پر لگانا چاہتے ہیں۔ اگر دونوں حکومتیں تہیہ کرلیں تومسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچ گئے ہیں۔ کرغزستان کے وزیراعظم محمد کلئی ابولگزیف اور وزیر صحت کسموسبیک سراؤچ نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات