ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط اور حفاظتی تذابیر کی اشد ضرورت ہے‘ محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ

جمعرات 13 جون 2019 23:37

سیالکوٹ13جو ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) محکمہ ہیلتھ کے سی ڈی سی آفیسر عبدالحفیظ ،ڈاکٹر سحرش خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل محمود، چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کونسل برائے این جی اوز محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط اور حفاظتی تذابیر کی اشد ضرورت ہے‘ گھروں میں موجود فواروں ،آبشاروں ،سوئمنگ پول وغیرہ میں پانی جمع نہ ہونے دیں انکی باقاعدہ صفائی کروائیں اور خشک کریں‘ ڈینگی سے بچائو کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت ،محکمہ سوشل ویلفیئر اور غیر سرکاری رفاہی تنظیموں کے زیر اہتمام ڈینگی مکائو کے سلسلہ میں سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سوشل ویلفیئر آفیسر عدنان راٹھور سی ڈی سی انسپکٹر عبدالرشید ،محترمہ فاطمہ ،محمد افضل بٹ سمیت ہر طبقہ فکر کی خواتین اور افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر پانی میں جنم لیتا ہے‘

متعلقہ عنوان :