بلاول بھٹو نے عوامی رابطہ مہم کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی

جمعرات 13 جون 2019 23:44

بلاول بھٹو نے عوامی رابطہ مہم کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی رابطہ مہم کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں سید یوسف رضا گیلانی، سید نیر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، تاج حیدر، نجم الدین خان اور صابر بلوچ، چاروں صوبوں کے صدور اور جنرل سیکریٹری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے صدور اور جنرل سیکریٹری بھی کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی عوام کے اصل مسائل پر نظر رکھے گی۔ اس سلسلے میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ در یں اثنا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی اختر مینگل سے مذاکرات کے لئے چار رکنی کمیٹی کی منظوری بھی دی ہے۔ کمیٹی میں سید نیر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور سید خورشید شاہ شامل ہیں۔ن