Live Updates

تحریک انصاف کا صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا عکاس ہو گا، ہمارا بجٹ عام آدمی کیلئے ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعرات 13 جون 2019 23:44

تحریک انصاف کا صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا عکاس ہو گا، ہمارا بجٹ عام آدمی ..
لاہور۔13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت جمعرات کے روز90شاہراہ قائداعظم پر صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقدہوا، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، دیگر وزراء اوراراکین پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کل پنجاب میں اپناپہلا باقاعدہ بجٹ پیش کر رہی ہے جو پورے سال کا ہوگا،رواں مالی سال 8ماہ کا بجٹ پیش کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ مشکل اقتصادی حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہترین بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا عکاس ہو گا۔

ہمارا بجٹ عام آدمی کیلئے ہے اورپنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر اب شروع ہو رہا ہے۔ بجٹ میں جنوبی پنجاب یکساں ترقی پروگرام کے تحت ایک بڑی رقم بھی مختص کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق دور میں جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ان کی ترقی پر فوکس کیا جا رہا ہے۔ بجٹ کی تیاری میں منتخب نمائندوں کی آرا کو اہمیت دی گئی ہے۔ میں اور وزراء بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی میں موجود رہیں گے۔

اراکین اسمبلی بجٹ سیشن اور بحث میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرے گی۔تحریک انصاف کی حکومت کے بجٹ میں سماجی شعبوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کفایت شعاری اوربچت تحریک انصاف کی حکومت کا طرا امتیازہے اوربجٹ میں کفایت شعاری کیلئے اقدامات کی واضح جھلک دکھائی دے گی۔

تعلیم اورصحت کے شعبوں میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی نے ریکارڈقانون سازی کر کے تمام صوبائی حکومتوں سے لیڈ لی ہے۔صوبے کے ریسٹ ہاؤسز کوعوام کیلئے اوپن کیاگیا ہے۔سی آرپی سی کے تحت تاریخ میں پہلی بار قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے دست و بازو ہیں۔اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بجٹ اجلاس کے دوران جاری رہے گا۔

اراکین اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ بجٹ پر عام بحث پیر سے شروع ہوگی۔اراکین اسمبلی بجٹ بحث میں بھر پور حصہ لیں۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہاکہ بجٹ کی تیاری پر بہت محنت کی گئی ہے۔بجٹ تحریک انصاف کے منشورکا آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ غیرترقیاتی اخراجات کو کم کیا جا رہا ہے۔صحت اورزرعی شعبہ کیلئے خصوصی اقدامات کا اعلان ہوگا۔صوبائی وزیر خزانہ نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے اہم خدو خال سے آگاہ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات