& کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : آن لائن ٹیکسی سروس کے مسافروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
م اعجاز آن لائن کیب میں سفر کرنے والے شہریوں اور خاص طور پر عورتوں کو لوٹنے میں ملوث ہے،ملزمان کے گروہ میں سروس کی فرنچائز کا مالک عمر بھی ملوث ہے، ملزمان ٹیکسی سروس کی جعلی آئیڈیز بنا کر معصوم لوگوں کا ڈیٹا کیپٹن کے ڈیٹا انٹری میں فیڈ کرتے تھے، ایس ایس پی ایسٹ
جمعرات 13 جون 2019 21:30
(جاری ہے)
ملزمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی ویب سائٹ سے ڈرائیونگ لائسنس کو فوٹوشاپ کے ذریعے اسکین کرکے نادرا شناختی کارڈز میں ردو بدل کرتے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان گاڑی نمبر، کیپٹن کی تصویر، ٹیلیفون نمبر سب کچھ ہی تبدیل کر دیتے تھے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے شہریوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ آن لائن کیب سروس کا کوئی سیکورٹی ویریفکیشن ہی نہیں اور نہ ہی کوئی ڈیٹا انٹری کیا جاتا ہے نہ ہی کسی کیپٹن کی نادرا یا پولیس ویریفکیشن کی جاتی ہے۔آن لائن کیب میں سفر کرنے والے شہری اور خاص طور پر خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ دراصل وہ اس میں عام کیب سے زیادہ غیرمحظوظ ہیں۔پولیس تفتیش کے مطابق ڈرائیور اعجاز نے 3 جون کی رات لاہور سے آئی ہوئی لڑکی کو ہراساں کیا اور اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ملزم کو ایسٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم اعجاز سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز کا تعلق ایک کرمنل فیملی سے ہے، ملزم کے بھائی اور والد بھی ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پرملوث رہے ہیں اور اورنگی ٹاؤن میں کئی تھانوں کو مطلوب ہیں۔ملزم اعجاز کا ایک بھائی مارا بھی جاچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور اوبر انتظامیہ کراچی کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.