اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کی میڈیا کوریج اور سوشل میڈیا پر پابندی کے لیے دائر درخواستوں پرڈی جی آپریشنز پیمرا کو30 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

جمعرات 13 جون 2019 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم )اور گلالئی اسماعیل کی میڈیا کوریج اور سوشل میڈیا پر پابندی کے لیے دائر درخواستوں پرڈی جی آپریشنز پیمرا کو30 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے ہوئے کہا کہ پیمرا اگر اپنے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدر آمد کرانا شروع کر دے تو یہ مسئلے ختم ہی ہو جائیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کرنل(ر)جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی انٹرنیٹ پروٹوکول پی ٹی اے انصار احمد عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بیرون ممالک کے سوشل میڈیا ٹولز پر سیکیور سائیٹس کو پاکستان سے بند نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہاکہ پیمرا کا کوئی افسر پیش کیوں نہیں ہوا وہ بھی اسی طرح عدالت کو آگاہ کریں جیسے پی ٹی اے کے نمائندہ نے کیا۔