و* تھانہ بنی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 13 جون 2019 23:05

Rراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) تھانہ بنی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 9چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے اطلاعات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ، راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے راول ڈویژن میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے سدباب کیلئے ایس پی راول ڈویژن محمد اکرم خان نیازی کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے ایس ڈی پی او وارث خان سرکل آمنہ بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بنی ویگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے شب و روز محنت کرتے ہوئے چار ملزمان محمد بلال، یوسف ، تنویر احمد اور فراز اقبال کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے دوران تفتیش مختلف قسم کے چوری شدہ 9عدد موٹرسائیکل برآمد کیے گئے جو انہوں تھانہ ائیرپورٹ ، تھانہ بنی ،تھانہ نیوٹائون اور تھانہ کھنہ اسلام آباد کے ایریا سے چوری کیے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مفید طلب انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :