سندھی ایکٹوسٹ ڈاکٹرفہیم ابڑو کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی دعوت پر جی ایچ کیو میںآ مد

پاک فوج نے میری لندن میں تعلیم کا خرچہ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے، میں واپس آ کر ااپنی خدمات پاک فوج کو دوں گا،سندھی ایکٹوسٹ ڈاکٹرفہیم ابڑو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 جون 2019 23:45

سندھی ایکٹوسٹ ڈاکٹرفہیم ابڑو کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی دعوت پر جی ایچ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13جون2019) سندھی ایکٹوسٹ ڈاکٹرفہیم ابڑو کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی دعوت پر جی ایچ کیو میںآ مد ۔ ڈاکٹرفہیم ابڑو ڈی جی آئی ایس پی آر کی دعوت پر جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ملاقات کی۔سندھی ایکٹوسٹ ڈاکٹرفہیم ابڑو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے انہیں اپروچ کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکے اختلافِ رائے رائے کے حوالے سے ان سے بات کی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے ان کی پوسٹس پڑھی جاتی رہیں لیکن وہ نہیں جانتے تھے۔

 فہیم ابڑو نے بتایا کہ اک دن انہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی کال آئی اور ان سے بات ہوئی جس میں کچھ انہوں نے ان کی سنی کچھ اپنی سنائی۔

(جاری ہے)

 اننہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی کچھ سوچ سنائی اور انہوں نے میری مس پرسیپشن کو دور کیا ۔ڈاکٹر فہیم نے کہا کہ سندھ کے نوجوان بھی پاکستان آرمی سے پیار کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مجھے با عزت طریقے سے جی ایچ کیو میں مہمان بنا کے بلایا اور کہا کہ وہ پاکستان آرمی پاکستان کے ہر فرد سے پیار کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے دیے گئے تحائف
آئی ایس پی آر کی جانب سے دیے گئے تحائف
 سندھی ایکٹوسٹ نے کہا کہ پھر مجھے وہاں فل پروٹوکول کے ساتھ بلایا گیا۔

ایئروپلین سے لے کے گاڑی پر پروٹوکول سے لے کے گئے ڈی جی صاحب کو میں نے سندھی ٹوپی اور سندھی اجرک پیش کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب نے 15 منٹ تک بڑے بھائی کی طرح ہنس کے ان سے پیار سے بات کی اور میری امی ابو بھائیوں کے لئیے گفٹس دیے اور  میری لندن میں ایم ایس یورالاجی کا خرچہ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  سندھ کے نوجوانوں کو متحد رکھنے اور پاکستان آرمی اور ڈی جی صاحب کا پیار کا پیغام دینے کے لئیے مجھے سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ رہنے کا بولا ہے اور انہوں نے کہا کہ جب وہ  لندن سے ایم ایس یورالاجی کر کے واپس آئیں گے تو اپنی سروسز پاکستان آرمی کو دیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ابھی میں پاکستان فورسز سے محبت کے لئیے پوری سندھ کے نوجوانوں کا گروپ بناؤں گا اور کراچی میں سیمینار کروانے لگا ہوں سندھ کے نوجوان میرا ساتھ دیں۔