ایک ہفتے تک جدید فون کی بجائے فلپ فون استعمال کریں اور 1000 ڈالر انعام پائیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 جون 2019 23:56

ایک ہفتے تک جدید فون کی بجائے فلپ فون استعمال کریں  اور 1000 ڈالر انعام ..

ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے کہ  فلپ فون سب سے زیادہ مقبول ڈیوائس سمجھی جاتی تھی۔آج انہیں  نوادرات میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال پر ہزروں ڈالر کے لالچ دئیے جا رہے ہیں۔
پہلے فلپ فون کی 30 ویں سالگرہ منانے کے لیے یوٹاہ  کی انٹرنیٹ اور فون سروس پرووائیڈر فرنٹیئر  کمیونی کیشن نے کافی دلچسپ اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جو کوئی  ایک ہفتے کے لیے اپنے جدید فون کو ترک کر کے فلپ فون استعمال کرے گا، اسے 1000 ڈالر دئیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ خوش قسمت فاتح کو ایک ہفتے تک ریکارڈ رکھنا ہوگا کہ  اس متروک فون میں سادہ کاموں جیسے ٹیکسٹ  کرنے اور ای میل بھیجنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔فاتح کو بتانا ہوگا کہ اس ایک ہفتے میں وہ کتنا سوئے اور اُن کی پروڈکٹیویٹی میں کتنا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)


خوش قسمت فاتح کو ایک بیگ بھی دیا جائے گا۔ اس میں فلپ فون  کے غیر موجود فیچرز سے متعلق اشیاء ہونگی مثال کے طور پر اس میں ایک کاغذ کا نقشہ ہوگا جو جی پی ایس میپ کا متبادل ہے۔

اس بیک میں ایک جیبی فون بک، ایک نوٹ پیڈ اور چند سی ڈیز جو فون کے میڈیا پلیئر کا متبادل ہونگی،  موجود ہونگی۔
فرنٹیر کمیونی کیشن کا کہنا ہے کہ اس تک 30 ہزار افراد فلپ فون  چیلنج میں حصہ لینے کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اُن کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ امیدوار 18 سال سے زیادہ عمر کا ہو۔  سوشل میڈیا پر فعال اور وی لاگ بنانے والے صارفین کے لیے بونس پوائنٹس بھی ہونگے، ایسے افراد کو اپنے تجربے کے بارے میں ویڈیو لاگ بنانا پڑے گا۔فاتح کا اعلان 7 جولائی کو کیا جائے گا۔