Live Updates

بھارت سے تناو¿ میں کمی چاہتے ہیں تاکہ ہتھیار نہ خریدنے پڑیں

اسلحہ خریدنے کی بجائے پیسا عوام کی فلاح پر خرچ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 14 جون 2019 06:28

بھارت سے تناو¿ میں کمی چاہتے ہیں تاکہ ہتھیار نہ خریدنے پڑیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2019ء)   شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر بشکیک میں موجود وزیراعظم عمران خان کا روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ 50، 60 اور 70 کی دہائیوں کی سرد جنگ میں پاکستان امریکا کا اتحادی رہا، لیکن حالات اب بدل چکے ہیں، اب ہم روس کے ساتھ تعلقات استوار کر چکے ہیں اور روس کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روس سے ہتھیار خریدنے سے متعلق سوال پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تناو¿ میں کمی چاہتے ہیں تاکہ ہمیں ہتھیار نہ خریدنے پڑیں، ہم اپنا پیسہ انسانی فلاح پر لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس سے ہتھیاروں کی خریداری کا ارادہ رکھتے ہیں، پاکستان آرمی اس سلسلے میں روسی فوج سے رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ دفاعی تعاون کے ساتھ روس سے توانائی اور تجارت کے شعبوں میں بھی تعاون کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تجارتی وفود روس جائیں گے اور روسی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔ روسی کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کی بھی امید ہے۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت سے سب سے بڑا اختلاف کشمیر پر ہے، پاک بھارت حکمران اور دونوں ممالک کی حکومتیں چاہیں تو مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک حوصلہ افزاءجواب نہیں ملا، امید ہے کہ بھاری مینڈیٹ والے نئے بھارتی وزیراعظم بہتر تعلقات کے لیے کام کریں گے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم تمام پڑوسی ممالک سے پ±ر امن تعلقات کے خواہاں ہیں اور پاک بھارت اختلافات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات